پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں بھاری تعداد بھارتی فورسز کی تعیناتی

منگل 6 مئی 2025 22:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعدغیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں خاص طورپر پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے متعدد سڑکوں پر گاڑیوں اورمسافروں کی تلاشی کے لئے نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔

پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فورسز کو گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ طلب کئے جارہے ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے اپنی گشت بڑھادی ہے ۔ محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی تیز کردیاگیا ہے ۔ پوری وادی کشمیر میں اب تک ہزاروں افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے اوریہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔