Live Updates

پاک فوج نے دشمن کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا ،اب تک پاک فضائیہ کے نشانہ بننے والے بھارتی طیاروں کی تعداد تین ہو چکی

بدھ 7 مئی 2025 04:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاک فوج نے دشمن کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا ،اب تک پاک فضائیہ کے نشانہ بننے والے بھارتی طیاروں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔ لائن آف کنٹرول پرپاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں ، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج دشمن کو ایل او سی پر منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

متعدد سیکٹرز میں بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ۔ پاک فوج نے دشمن کی اودھم پور سیکٹر میں ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ۔افواج پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گی۔پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملہ کے جواب میں آج رات بھارت کے تین جہاز مار گرائے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرایا ، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل مائل بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا۔

اب تک پاک فضائیہ، بھارتی فضائیہ کے تین جنگی طیارے گرا چکی ہے۔ اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ اور بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری نے فائرنگ کی۔ پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہے۔ پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ ہندوستانی میڈیا بوکھلاہٹ میں مسلسل پاکستانی فضائیہ کے اور جھوٹی طیاروں کے نقصان کی من گھڑت خبریں چلا رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات