Live Updates

پاک فوج کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت پر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ ہوگیا

بدھ 7 مئی 2025 05:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاک فوج کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت پر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ ہوگیا۔بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جوابی کارروائی کامیابی سے جاری ہے۔ بھارتی فوج کے تباہ ہو ے والے انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں ہر طرف آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات