سعودی عرب کے ولی عہد سے عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے پر تبادلہ خیال

بدھ 7 مئی 2025 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ دنوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس کے ساتھ پانچویں عرب اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔