پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق خٹک نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ِپشاور کے وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

بدھ 7 مئی 2025 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق خٹک نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ِپشاور کے وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے آج باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔رجسٹرار یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر خضر اعظم خان، ڈینز اور فیکلٹی نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صادق خٹک تدریس و تحقیق کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے جامعہ کی بہتری کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ وہ طلباء کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے جامعہ کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے طلباء کی ترجیحات پر زوز دیتے ہوئے کہا کہ طلباء ہی کسی جامعہ کی اصل شناخت ہوتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور کوششوں کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :