Live Updates

عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے، شیخ رشید

رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، یہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایکس پر بیان

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 مئی 2025 11:31

عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے، شیخ رشید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے، رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، یہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

پاکستان کیلئے زندہ ہیں اور پاکستان کیلئے مریں گے۔ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ پاکستان کیلئے زندہ ہیں اور پاکستان کیلئے مریں گے۔ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

وقت آیا تو ثابت ہوگا پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے۔ ملک کیلئے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی میں بھرا ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا تھا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے تھے اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا تھا جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے تھے۔

دشمن کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیاگیاتھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی تھی۔ ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا تھا جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف کایہ بھی کہنا تھا کہ بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے تھے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کر رہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ تھے۔

پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا تھا۔ میجرجنرل احمد شریف کامزید کہنا تھا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا تھا لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات