
وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
عوام افواہوں پر کان نہ دھریں صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہنے کے احکامات
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 7 مئی 2025
21:28

(جاری ہے)
زخمیوں یا متاثرہ افراد کی اطلاع فوری قریبی ہسپتال یا ریسکیو ادارے کو دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
پاک فضائیہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی جنگ میں پاکستان کوپیچھے چھوڑنے کے دعویداروں کوواضح پیغام مل گیا، بھارت کے مکروہ عزائم کوناکام بناکر بہادرافواج نے تاریک رات کوروشن کردیا، رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کومؤثرجواب دیا گیا، بھارت نے حملے میں عورتوں اوربچوں سمیت نہتے افراد کوشہید کیا۔ پاکستان نے احتیاط سے کام لیا ورنہ دس بھارتی طیارے تباہ کرسکتے تھے، دفاع وطن کے لئے خون کے نذرانے دینے والے ہمارے محسن ہیں، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ ہم نے احتیاط سے کام لیا چاہتے تو انڈیا کے 10 طیارے گرا سکتے تھے ہم جوہری طاقت ہیں لیکن کل رات ہم نے روایتی ہتھیاروں سے ہی انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا کل کا جو واقعہ ہوا جس میں اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی اس کی وجہ ہماری بھرپور تیاری اور مسلح افواج کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان پر ڈرون حملے‘، اشتعال دلانے کی بھارتی کوشش؟
-
ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید
-
ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کوجواب دینا یقینی ہوگیا ہے
-
مشرقی یروشلم کے اسکول بند، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذمت
-
پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خوفناک مندی
-
پاک فوج نے دشمن کو اچھا جواب دیا لیکن یہ کافی نہیں مزید سبق سکھایا جائے
-
سکھر اور رحیم یار خان میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے
-
بھارت کو ایسا جواب دینگے دنیا یاد رکھے گی، ایل او سی پر 50 بھارتی فوجی مارے، وزیراطلاعات
-
یونیسف کے نمائندے کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سے ملاقات
-
پاک بھارت کشیدگی: وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم
-
بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی
-
ہمارے شاہینوں نے دشمن کے رفائل طیارے گرا کربھارت کے غرورکوخاک میں ملا دیا، وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.