امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا دوبارہ آغاز اتوار کو مسقط میں ہو گا ، ایرانی میڈیا

بدھ 7 مئی 2025 15:03

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کا انعقاد اتوار، 11 مئی کو عمان کے دار الحکومت مسقط میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے سرکاری ردِ عمل میں حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ہمیں مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہے ہم عمان کے وزیر خارجہ کے اعلان کے منتظر ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہم نے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور ہم پوری طرح تیار ہیں۔ میں پہلے بھی متعدد بار واضح کر چکی ہوں کہ جب سے مسٹر ٹرمپ آئے ہیں، ہم ہر ممکنہ صورت حال کے لیے تیار ہیں۔