سرگودھا میں بس اور کار حادثہ میں جاںبحق بس ڈرائیور کی نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی

بدھ 7 مئی 2025 15:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سرگودھا میں بس اور کار حادثہ میں جاںبحق بس ڈرائیور کی نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی اور اس حادثہ کے 14 زخموں کی حالت بہتر بتلائی جا رہی ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر 4 رکھ دھریمہ کے قریب سرگودھا سے میانوالی جانے والی سافر بس اور تیز رفتار کار کے تصادم میں دریاخان کا 40 سالہ بس ڈرائیور محمد رمضان جانبحق اور 14 افراد 85 سالہ عزیز اللہ، 3 سالہ بچی اسرا،60 سالہ محمد اقبال، ملتان 55 سالہ عبدالسمیع،لاہور کی 50 سالہ زرین بی بی،فیصل آباد کا 25 سالہ بلال،جوہرآباد کا 35 سالہ محمد زمان، میانوالی کا40سالہ محمد ظہور، 45 سالہ محمد اکبر،میانوالی کا 28 سالہ عبدالغفور،خوشاب کا 30 سالہ محمد عدنان،18 سالہ محمد احسن،میانوالی کا 40 سالہ محمد عابد اور50 سالہ سیف اللہ شدید زخمی ہو گے جن کوہسپتال منتقل کر جانبحق بس ڈرائیور کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔