پنجاب کے بھٹنڈہ میں رافیل گرنے سے ایک شخص ہلاک، سری نگر کے اخبار کی تصدیق

بدھ 7 مئی 2025 16:28

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سری نگر کے انگریزی اخبار” گڈ مارننگ کشمیر “نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں رافیل طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اخبار نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کھیتوں میں کام کرنے والوں نے ایک طیارے کو تیزی سے نیچے آتے ہوئے اور بعدازاں گرکر تباہ ہوتے ہوئے دیکھا۔پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور اکلیان کلاں گائو ں میں بدھ کی صبح ایک طیارے کے گرنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والے کی شناخت ہریانہ کے ایک کھیت مزدور گووند کے طور پر کی گئی ہے۔