سیالکوٹ ریسکیو 1122نے ضلع بھر میں ریڈ کوڈ لگا دیا، سیکٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر

بدھ 7 مئی 2025 17:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سیکٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ ریسکیو 1122نے ضلع بھر میں ریڈ کوڈ لگا دیا ہے۔ ملک میں حالیہ جاری کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں ریڈ کوڈ لگا دیا گیا ہے۔ ریسکیورز و ریسکیو سکاوٹس ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر فواد شہزاد کی زیر قیادت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر قیادت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ کوئی بھی آفیسر و آفیشل بغیر اطلاع کے ضلع نہیں چھوڑے گا اور چھٹیاں بھی بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینسز میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور تمام آلات آپریشنل ہیں۔ ریسکیورز کے ہمرا ہ ریسکیو سکاوٹس بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر قیادت الرٹ ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم ہر صورتحال میں ریسکیورز کے شانہ۔بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :