جموں و کشمیرمیں مار گرائے جانے والے بھارتی ائیر فورس کے ایک طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرر لیبل موجود ہے،امریکی خبررساں ادارہ

بدھ 7 مئی 2025 18:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)امریکی خبر رساں ادارے’’ سی این این ‘‘نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مار گرائے جانے والے بھارتی ائیر فورس کے ایک طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرر لیبل موجود ہے جس سے پاکستان کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مارے گرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے ۔ سی این این نے مزید کہا کہ لی بوزیک مینیسوٹا کی ڈونلڈسن کمپنی کی فرانس میں قائم ذیلی کمپنی ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تین فرانسیسی ساخت رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی مارکٹنگ میں انتہائی گراوٹ آئی ہے۔دریں اثنا، رائٹرز نے بھارتی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔