
پاک فوج نے دشمن کے مزید 4 ڈرون مار گرا دئیے
پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے ڈورنز کو نشانہ بنایا، جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں لے لیا گیا، سیکورٹی ذرائع
فیصل علوی
بدھ 7 مئی 2025
16:01

(جاری ہے)
اب تک کل 7 بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایاتھا۔ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی تھی۔پاک فوج نے دشمن کی جانب سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی تھی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارا تھا۔ بھارتی ڈرون آج صبح کے وقت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔بھارت کے تباہ ہونے والے ڈرون کی تعداد2ہو گئی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھی۔سیکورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے یہ دراندازی ایک منظم منصوبے کے تحت کی جا رہی تھی تاہم پاک فوج ہر ممکن طریقے سے ملکی خودمختاری کا دفاع کر رہی تھی۔قبل ازیں گزشتہ رات پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرا دئیے تھے جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیاتھا۔سکیورٹی ذرائع کاکہنا تھاکہ مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل تھے۔ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا تھا۔ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع مزید کہنا تھاکہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھا۔دشمن کا ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا تھا پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
میگیل موراتینو اسلاموفوبیا کے خلاف یو این خصوصی نمائندہ مقرر
-
صدر جنرل اسمبلی کی انڈیا اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
-
کانگو: خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی تقسیم
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی
-
بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟
-
بھارتی پراکیسز کے گرد گھیراتنگ ہوا تو بھارتی فوج خود میدان میں اتر آئی
-
پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
-
معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
-
بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اب اس کو خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا
-
غزہ: بے گھروں کے ٹھکانے پر دوہرے اسرائیلی حملے کو خوفناک تفصیلات
-
فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کی بھارت کے زیراستعمال رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.