Live Updates

سکول میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملے،31فلسطینی جاں بحق

بدھ 7 مئی 2025 18:24

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں سکول میں قائم بے گھر لوگوں کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملوں میں 31 افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ اس نے حماس کے مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔غزہ کے شہری دفاع کے میڈیا افسر احمد رضوان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر اسرائیلی حملوں میں کل 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات