محسن نقوی کی بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت

بھارت کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے،وزیرداخلہ کی بات چیت

بدھ 7 مئی 2025 18:28

محسن نقوی کی بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزدل دشمن کے حملے میں شہریوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اب بھی رات کی تاریکی میں وار کیا۔