Live Updates

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں

بدھ 7 مئی 2025 23:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ۔ پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی اور بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔

فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطا بق پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے،
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات