لائن آف کنٹرول کے علاقے مندل سکیٹر میں سری ٹاپ پر ایک اور بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر دیا

بدھ 7 مئی 2025 23:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہے ۔ ایک اور بھارتی فوجی چوکی کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی فوج کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ۔ مندل سکیٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر دیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھواں کی لپیٹ میں آگئی ۔ پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔