Live Updates

بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہی:مریم نوازشریف

بدھ 7 مئی 2025 23:18

بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ پاکستان ہے اسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،اپنے جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات