Live Updates

انڈین فضائی حملوں کے نتیجے میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، ترکی

بدھ 7 مئی 2025 23:38

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)ترکی نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں فضائی حملوں کے نتیجے میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم کسی بھی ایسے اشتعال انگیز اقدام اور شہریوں اور شہری عمارتوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔بیان میں فریقین سے یکطرفہ کارروائی سے اجتناب کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ترکی پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات