ا*رحیم یار خان، گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم

n خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی

بدھ 7 مئی 2025 19:30

nرحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)رحیم یار خان میں موٹر وے پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :