پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کا33واں یوم پیدائش 18مئی کو منایا جائیگا

بدھ 7 مئی 2025 20:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کا33واں یوم پیدائش 18مئی کو منایا جائیگا وہ 18 مئی1992 کوکراچی میں پیداہوئیں اس سلسلہ میںاحمدیارسمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا مریم مختیارکے والد کرنل (ر) مختیاراحمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے مریم فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کردکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔

(جاری ہے)

وہ24 نومبر 2015کے روز میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی سیون طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں مریم مختیار شہید ہوگئی تھیں ۔