بھارتی حملے کے بعد پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دفاعی ماہرین

بھارت نے رات کو چوروں کی طرح حملہ کیا، دشمن نے ہمیں ایک قوم بننے کا موقع دیا ہے،شہری

بدھ 7 مئی 2025 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بزرگ شہری نے کہاہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا ، پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو زمین پر ڈھیر کر دیا۔شہری نے کہا کہ بھارت نے رات کو چوروں کی طرح حملہ کیا، دشمن نے ہمیں ایک قوم بننے کا موقع دیا ہے، ہم سب اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔