رحیم یارخان،ناکہ توڑکرفرارہونے والے ڈاکوئوں کی تعاقب کرنے پرپولیس پارٹی پرفائرنگ‘ جوابی فائرنگ پرایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی فرارہونے میں کامیاب

S‘ پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوسمیت فرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

بدھ 7 مئی 2025 23:00

ہ*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)ناکہ توڑکرفرارہونے والے ڈاکوئوں کی تعاقب کرنے پرپولیس پارٹی پرفائرنگ‘ جوابی فائرنگ پرایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی فرارہونے میں کامیاب‘ پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوسمیت فرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کونشاندہی کی گئی کہ موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح ڈاکو چوک شہباز پورسے واردات کی نیت سے محمدپورلمہ کی طرف جارہے ہیں جس پرپولیس کی نفری نے چک12این پی کے نزدیک ناکہ بندی کرلی اور موٹرسائیکلوں پرسوارڈاکو?ں کوروکنے کی کوشش کی جس پرڈاکوناکہ توڑکرفرارہوئے اور جان سے ماردینے کیلئے تعاقب میں آنیوالے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی جس پرپولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں کچہ رازی کارہائشی ڈاکوحنیف ماراگیا جبکہ دیگرتین ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘ بعدازاں پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹراحمدبن قاسم کی مدعیت میں مارے جانیوالے ڈاکوسمیت ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :