مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ، مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی

جمعرات 8 مئی 2025 11:56

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مری کی ہدایت پر پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل قریب میں کسی بھی بھارتی جارحیت کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس یہاں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں قائم تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد محکمہ جات کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنا اور کسی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو مؤثر بنانا اور قدرتی وسائل و انسانی جانوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور جنگی خطرات سے محفوظ رکھنا ،تمام محکموں کےوسائل اور مہارتوں کا عملی جائزہ لینا اور ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں کو مزید بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھا کے موجودہ صورتحال اور مستقبل قریب میں کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔