Live Updates

گھوٹکی میں ڈرون حملہ، زخمی کسان چل بسا

ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ،ملبہ قبضے میں لے لیا ہے،ایس ایس پی

جمعرات 8 مئی 2025 13:05

گھوٹکی میں ڈرون حملہ، زخمی کسان چل بسا
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا کسان چل بسا جبکہ ایک زخمی کسان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایاکہ پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے کسانوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا تھا جس میں ایک کسان دوران علاج چل بسا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایاکہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ داد لغاری کی نواحی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈرون کا ملبہ ملا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ دھماکا صبح ساڑھی8 بجے ہوا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات