سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل، نوجوان شدید زخمی

جمعرات 8 مئی 2025 12:59

سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل، نوجوان شدید ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 58 سالہ محنت کش قتل اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ چک 87 شمالی میں مسلح نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کی58 سالہ اظہر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اسی طرح پنجاب چوک میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مدینہ کالونی کے نوجوا ن شہباز بھٹی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا جس پر ان کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔