سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا

جمعرات 8 مئی 2025 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندو خیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا؟ کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی معاملہ نہیں ہے، ریگولر بینچ کو کیس بھجوا دیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا معاملہ ریگولر بینچ کو بھیجا، یہ بھی ریگولر بینچ کو بھجوا دیں۔ بعد ازاں ائینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو ریفر کر دیا۔