Live Updates

وزیرخزانہ سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر بل ونٹرز کی ملاقات

جمعرات 8 مئی 2025 14:56

وزیرخزانہ سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کولندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پرشکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بینک کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے میں پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیا۔بل ونٹرز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کی تعریف کی اور پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں طویل المدتی شراکت داری کا یقین دلایا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات