Live Updates

بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کردیا

بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کیلئے ایف 16 جیٹ گرانے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک ہے، سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 مئی 2025 21:43

بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 مئی 2025ء ) بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کیلئے ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کردیا، جس کو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک ہے۔ میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کیلئے ایف 16گرانے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک ہے۔

اسی طرح بھارتی میڈیا نے بارڈر سکیورٹی فورس، ایئرپورٹ اور آرمی کیمپس پر بھی حملوں کا پروپیگنڈا کیا۔ مزید برآں بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا رپورٹ کیا گیا کہ مقبوضہ جموں میں جمعرات کی شب کو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

دھماکوں کی آوازوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن بھی بج اٹھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں پر حملہ کر دیا۔

تاہم اس حوالے سے پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر حملہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے اسے بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس پر میزائل داغے، جہاں یہ میزائل گرے وہاں خشک گھاس پڑی ہے، کم از کم اس میں آگ ہی لگا دیتے، انہوں نے کہا کہ آخر کب بھارت اپنے سینما کی فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئےگا؟ 
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات