
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جیٹ اور یواے ویز کو گرایا جو ان کو ہضم نہیں ہوسکا
انڈیا نے جھوٹی کہانی بنائی کہ پاکستان نے رات کوحملے کئے اور اس کے بدلے میں آج ڈرونزحملے کئے گئے، بھارتی ڈرونز نے کھلاڑیوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 8 مئی 2025
20:17

(جاری ہے)
پاکستان بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔
بھارتی ڈرونز نے کھلاڑیوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ دفاعی حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان نے 6 اور 7 کی درمیان شب بھارت کے 75 سے 80 لڑاکا جیٹ طیاروں کا مقابلہ کیا جس میں پاک فضائیہ نے 5 طیارے مار گرائے، پاکستان کی تینوں مسلح افواج ، بری ، فضائیہ اور نیوی الرٹ ہیں۔بھارت کوئی ایڈونچر کرے گا تو اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ مزید برآں ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت کے 15 مقامات پر پاکستانی حملوں کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستان حملہ کرے گا تو پوری دنیا کو نظر بھی آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس پر میزائل داغے، جہاں یہ میزائل گرے وہاں خشک گھاس پڑی ہے، کم از کم اس میں آگ ہی لگا دیتے، انہوں نے کہا کہ آخر کب بھارت اپنے سینما کی فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئےگا؟ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کر رہا ہے، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج بھارت کے ٹوٹل 29 ڈرونز گرائے گئے، جن میں سے صرف ایک اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، جس میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، ڈرون حملوں میں 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں، 4 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت ڈراموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، 2019 میں انہوں نے چائے یہاں آکر پی تھی اس بار ہم نے چائے وہاں بھجوائی، پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
-
ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.