اٹک، پولیس نے دو اشتہاری گرفتار کر لئے

جمعرات 8 مئی 2025 17:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے مجرم اشتہاری اظہار خان ترک ولد نزاکت خان ترک ساکن مکان نمبر 615 سٹریٹ نمبر 45 سیکٹر 10/1 اسلام آباد کو گرفتار کر لیا، جو سال 2022 سے روپوش تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ حضرو پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری وقاص حسین ولد سیف الملوک سکنہ چیچیاں تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا۔\378