راولپنڈی میں آئندہ تین دن تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا حکم

جمعرات 8 مئی 2025 19:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں آئندہ تین دن تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا حکم جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں کو 11 مئی تک چھٹی دے دی گئی ہے اور نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :