خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پرونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں (جمعرات) سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کے اس سلسلے کا 12 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے. اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کےلیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔