مری ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت/جنگی صورتحال کے پیش نظر موک ایکسائز کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروس پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت/جنگی صورتحال کے پیش نظر موک ایکسائز (فرضی مشقوں) کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسائز کے انعقاد کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کے دوران پریشانی میں پھنسے شہریوں تک رسائ، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام تک منتقلی مختلف حادثات پر بروقت رسپانس، متاثرہ افراد تک بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرنا،روڈ کلیرنس، ٹریفک کی بحالی، متاثرہ افراد کی ہسپتال منتقلی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ضلع مری کے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی حکمتِ عملی تھی ۔

ضلع مری میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے کی جانے والی عملی مشقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 مری پنجاب پولیس، پی ڈی ایم اے، سٹی ٹریفک پولیس، پاک آرمی، سول ڈیفنس، پنجاب ٹورریزم سکواڈ، محکمہ ہائ وے،محکمہ ہیلتھ، محکمہ جنگلات، محکمہ موسمیات، محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن مری سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس دستیاب وسائل کے ساتھ عملی طور پر حصہ لیا، اس موقع پر تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود ہیں،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے فرضی مشقوں کے دوران مختلف ڈیپاٹمنٹس کی امدادی کاروائیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فرضی مشقوں کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع مری میں کل کوڈ ریڈ ایکٹیو ہے۔