Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان

جمعرات 8 مئی 2025 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں دو روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ 9 مئی بروز جمعہ اور 10 مئی بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں gنے کہا اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں دو روز تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات