
چیف جسٹس آزاد کشمیر کی زیر صدارت فل کورٹ ریفرنس
بھارتی جارحیت، نہتے سول شہریوں پر گولہ باری کو بزدلانہ فعل قرار دے کر شدید مذمت
جمعرات 8 مئی 2025 23:02
(جاری ہے)
ان حملوں میں ہمارے معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عالمی برادری کو چاہیئے کہ بھارت کے اس اقدام کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری عدالتیں کھلی ہیں، تمام سرکاری دفاتر اور کاروباری ادارے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے پوری پاکستانی اور کشمیری عوام کے بلند حوصلے کی داد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حملوں سے ہمارے عوام خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ عوام نے سڑکوں پر نکل کر اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج اور فضائیہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے طیاروں کی پرواز سے پہلے ہی ان کو تباہ کر کے ایک تاریخٰ رقم کی ہے جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام شہریوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔۔کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو اس طرح کی مکار اور بزدلانہ حرکتوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنی دھرتی کی حفاظت کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ انشائاللہ وہ دن دور نھیں جب کشمیری عوام کے لئے آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ 8 مئی سے 10 مئی تک سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کا پروگرام غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر مؤخر کیا گیا ہے چونکہ ایک جانب شہیدوں کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیںایسی صورت میں کانفرنس کا انعقاد پزیر ہونا ممکن نھیں تھا۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں چیف جسٹس پاکستان، ججز صاحبان، صوبائی چیف جسٹس صاحبان، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ و دیگر بار ایسوسی ایشنوں کی قیادت اور آزاد جموں و کشمیر کے نظام انصاف سے وابستہ تمام احباب کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کا پروگرام فائنل ہو چکا تھا، میں اس موقع پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ایک مثبت پیغام دینا ہیجن کی قسمت کے فیصلے دہلی میں ہوتے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے فیصلے اپنی ریاست کے آئین کے تحت قائم سپریم کورٹ میں ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ میں معزز جج صاحبان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام وکلاء کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیئے آمادگی کا اظہار کرنے والے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انشاء اللہ بہت جلدی از سر نو گولڈن جوبلی تقریبات کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا اور ہم دوبارہ سے آ پ سب کو شرکت کا موقع دیں گے۔ ریفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء نے استحکام پاکستان، ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.