سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس

جمعرات 8 مئی 2025 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس محمد اکرم بادینی کی صدارت میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری سلطان بلوچ اور خزانچی نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا ئنے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کوپیشہ وارانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور خلو ص نیت سے ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ اور یونیورسٹی کا معیار تعلیم بلندکرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے گیارہویں اکیڈمک کانووکیشن کے کامیاب انعقاد سمیت یونیورسٹی ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے جیسے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکائنے چند شر پسند عناصر کی جانب سے یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے اور خواتین کی تعلیم دشمنی پر مبنی سر گرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی گئی کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ترقی اور خواتین کی تعلیم کے دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے شرکائنے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کی طرف سے کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں ہوا،جی ٹی وی کی جانب سے بغیر تصدیق کے خبر نشر کرنے پر ٹی وی چینل کی انتظامیہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ سے معافی مانگے اور آئندہ بغیر تصدیق کے خبر نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی قیادت میں تمام فیکلٹی ممبران ٹیچنگ اسٹاف کی انتھک سے بلوچستان کی خواتین کو جدیدتعلیم کے زیورسے آراستہ کر کے علم، ادب، نظم و ضبط اور شعور کی روشنی سے منور کیا جا رہا ہے،یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات اپنے کردار،حکمت، علم اور ہنر کی طاقت سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کریں گی۔