ڈپٹی کمشنر اوستا محمد نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

جمعرات 8 مئی 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستا محمد نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوستا محمد ارشد حسین جمالی نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں جاری امتحانی عمل، طلبہ کے لیے دستیاب سہولیات اور مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں امتحانی ماحول، سیکیورٹی انتظامات اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ یکسوئی سے امتحانات دے سکیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد حسین جمالی کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور انہیں سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے امتحانی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور شفاف امتحانات کے انعقاد پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :