زمان پارک ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 9 مئی 2025 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) لاہور کے علاقے زمان پارک میں تین روز قبل ہونےوالی ڈکیتی میں ملوث حسنین اور ہشام نامی ملزمان کو تھانہ ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تین روز قبل زمان پارک میں ملزمان کی چھینا جھپٹی کے دوران معمر خاتون زمین پر گر کر شدید زخمی ہوئیں اور دوران علاج دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ڈی ایس پی مزنگ، ایس ایچ او ریس کورس اور لٹن روڈ کی مشترکہ ٹیم نے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ فیصل کامران نے ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔