سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئی دریافت سے گیس کی پیداوار کا اندازہ 30 ایم ایم سی ایف یومیہ لگایا گیا ہے، ماڑی انرجیز

جمعہ 9 مئی 2025 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے مطابق سندھ میں سجاول کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جہاں سوہو ون سجاول بلاک میں گیس کا ذخیرہ ملا ہے اور یہاں گیس کی پیداوار کا اندازہ 30 ایم ایم سی ایف یومیہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت ہوئی ہے،اس دریافت نے سجاول کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے امکانات روشن کیے ہیں۔ذخائر کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کیلئے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :