Live Updates

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت نواز خاتون صحافی کی بولتی بند کر دی

ہائی کمشنر نے جواب میں پہلے تو یلدہ حکیم کو تہذیب کے لہجے میں بات کرنے کے بارے میں نرمی سے بتایا

جمعہ 9 مئی 2025 13:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے اسکائی نیوز ٹیلی ویژن کی بھارت نواز خاتون صحافی یلدہ حکیم کو رافیل طیارے گرائے جانے کے معاملے پر لاجواب کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یلدہ حکیم نے حالیہ دنوں میں مکمل طور پر بھارت نوازی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر بھارت میں ان کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل برطانوی ٹیو کے ساتھ انٹرویو کے لیے آئے تو یلدہ حکیم نے ایک بار پھر بھارت کے مقف کو دہراتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سے رافیل طیاروں کے معاملے پر سوال کیا۔یلدہ حکیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ اصف کا انٹرویو دیکھا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کا ثبوت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر نے جواب میں پہلے تو یلدہ حکیم کو تہذیب کے لہجے میں بات کرنے کے بارے میں نرمی سے بتایا اور پھر کہا کہ سی این این نے فرانس کے انٹیلی جنس کے اعلی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔محمد فیصل نے کہا، مجھے امید ہے کہ آپ نے سی این این پر یہ خبر دیکھی ہوگی جس میں ایک فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔ مزید معلومات آرہی ہیں۔ میں سی این این پر شک کرنے والا کوئی نہیں ہوتا یہ ایک عالمی نام ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات