Live Updates

تاجر اتفاق انصاف گروپ راجہ بازار کے زیر اہتمام " پاک فوج زندہ باد ریلی" کا اہتمام

جمعہ 9 مئی 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج نے دشمنوں کے دانت کھٹے کر کے وہ کاری ضرب لگائی ہے جسے مکار ہندو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ائیر فورس کے جری اور بہادر پائلٹوں نے بھارتی رافیل جہاز تباہ کرکے ایک مرتبہ پھر ناصرف بھارت بلکہ پوری دنیا پر اپنی مہارت کی دھاک بٹھا لی ہے۔فتح و نصرت پاک فوج کا مقدر ہے کیونکہ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار تاجر اتفاق انصاف گروپ کے سربراہ انجم پرویز بھٹی نے تاجر اتفاق انصاف گروپ راجہ بازار کے زیر اہتمام " پاک فوج زندہ باد ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے ڈسٹرک خطیب حافظ محمد اقبال رضوی سرپرست اعلیٰ حاجی کرم الٰہی معظم مغل عامر بشیر بٹ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر میر افضل خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں شیخ ایوب میاں الطاف بٹ میڈم عذرا یونس تاجر رہنماؤں اشرف بٹ بلال رشید بٹ شیخ فیصل بابر سعید عمیر پراچہ ثاقب رحمان معصوم گل نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ سماجی اور فلاحی تنظیم سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے اپنے انچارج ذیشان کی قیادت میں بہت بڑی تعداد کے ساتھ شرکت کی ریلی کا آغاز راجہ بازار کی مشرقی طرف سے ہوا اور پورے بازار کا چکر لگاتے ہوئے فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں راجہ بازار کے تاجروں سماجی مذہبی شخصیات کے علاؤہ تاجروں کی بہث بڑی تعداد شریک تھی ۔آخر میں انجم پرویز بھٹی نے تمام تاجر بھائیوں کا ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب کرنے پر ان کے قومی اور ملی جذبے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات