Live Updates

پاک فوج نے بھارت کے بھجوائے گئے مزید 48 ڈرونز مار گرائے

بھارت کی جانب سے ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، پاک فوج نے گزشتہ رات سے آج صبح تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہو گئی، پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 9 مئی 2025 14:26

پاک فوج نے بھارت کے بھجوائے گئے مزید 48 ڈرونز مار گرائے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)پاک فوج نے بھارت کے بھجوائے گئے مزید 48 ڈرونز مار گرائے ، پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، پاک فوج نے گزشتہ رات سے آج صبح تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے۔ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

قبل ازیں بھی آج صبح پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے تھے۔اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔پاکستان نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے تھے۔

بھارتی ڈرون طیارے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے تھے۔پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون کا ملبہ گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔پاک فوج نے عارف والا کے نواحی گاوں کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا تھا۔ڈرون آبادی سے تقریباً 300 میٹر دور فصلوں میں گراتھا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات