Live Updates

نوجوان بلوچستان اورپاکستان کا سرمایہ ہیں، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

جمعہ 9 مئی 2025 15:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان بلوچستان اور پاکستان کا سرمایہ ہیں،بلوچستان کےعوام خصوصاً نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں نوجوانوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تعلیم،صحت اور روزگار سمیت بلوچستان کا ہر مسئلہ حل کرنے کےلیے پرعزم ہے،اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نےنوجوانوں سے متعلق اپنے وژن پر روشنی ڈالی اورنوجوانوں سے باہمی دلچسپی کے امور، حلقے میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نوجوانوں نے بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلیے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی قیادت میں جدوجہد تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات