گورنرہاوس پشاور میں تھیلی سیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 مئی 2025 15:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) گورنر ہاوس پشاور میں تھیلی سیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقادکیا گیا۔ حمزہ فاؤنڈیشن کے زیرانتظام منعقدہ تقریب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تھیلی سیمیا مریضوں کے مفت علاج معالجہ پر حمزہ فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں، تھیلی سیمیا کے مرض سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی میں قانون سازی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا،یہ ہمارے بچوں کے محفوظ و صحتمند مستقبل کا معاملہ ہے، تھیلیسیمیا پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر سال تھیلی سیمیا کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، تھیلیسمیا بیماری سے متعلق آگاہی اور اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، حمزہ فاؤنڈیشن سمیت تھیلی سیمیا کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو مکمل معاونت کا یقین دلاتا ہوں۔