Live Updates

امبانی گروپ ’’سندور‘‘کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا

جمعہ 9 مئی 2025 16:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ایشیا کے امیر ترین بھارتی شہری مکیش امبانی کے فلمی سٹوڈیو نے اس درخواست سے دستبرداری اختیار کر لی ہے جس میں پاکستان کے خلاف فلمی طرز کے بھارتی فوجی آپریشن سندورکا نام اپنے ٹریڈ مارک کے طور پر حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق امبانی گروپ نے یہ درخواست واپس لینے کا فیصلہ بھارتی شہریوں کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے امبانی گروپ کی درخواست کو انتہائی نامناسب قرار دیا ۔

ایک بیان میں امبانی گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 'سندور' کو اپنا ٹریڈ مارک بنانے کی درخواست کمپنی کے جونیئر سطح کے افسر نے اپنے طور پر داخل کر دی تھی اور اس کام کے لیے اس نے کمپنی سے باضابطہ مینڈیٹ نہیں لیا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 'آپریشن سندور' کا لفظ اب قومی شعور اور ضمیر کی علامت بن چکا ہے جو بھارت کی بہادری کا بھی نشان ہے۔'
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات