احمد الشرع امریکی صدر سے ملاقات کے خواہش مند ہیں ، سربراہ شامی ہنگامی امداد تنظیم

جمعہ 9 مئی 2025 16:29

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)رواں ماہ کے آغاز میں امریکی حکام اور شامی ہنگامی امداد کی تنظیم کے سربراہ معاذ مصطفی نے شامی صدر احمد الشرع سے ایک طویل ملاقات کی جو تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے دوران الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کئی اہم پیغامات دیے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ آئندہ دنوں میں مشرق وسطی کے دورے پر مختلف ممالک کا سفر کرنے والے ہیں۔

معاذ مصطفی نے بتایا کہ صدر الشرع، صدر ٹرمپ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ خطے میں امن قائم کرنے اور شام کی تعمیرِ نو سے متعلق اپنی سوچ کا ان کے سامنے اظہار کر سکیں۔ مصطفی نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں ٹرمپ اور الشرع کی ملاقات ایک سنہری موقع ہو سکتی ہے جو خطے میں امن لانے اور ایران کے اثر کو کمزور کرنے کا ذریعہ بنے گی۔