مقبوضہ کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 12مئی تک بند

جمعہ 9 مئی 2025 16:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے پیر 12 مئی تک بند کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔پیر کو جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہصورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اسکول اور کالجوں کودوبارہ شروع کھولنے کے بارے میں فیصلہ 12 مئی کو لیا جائے گا۔