سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسمیا سینٹر کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار (کل)ہوگا

جمعہ 9 مئی 2025 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسمیا سینٹر کے زیر اہتمام تھیلیسمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی سیمینار ہفتہ 10مئی کو صبح دس بجے الموسی بینکویٹ ،بالمقابل سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسمیا سینٹر گلشن اقبال (نزد ڈسکو بیکری)منعقد ہوگا جس میں اس مرض سے نجات پانے والے اور تیزی سے روبہ صحت بچوں کا میڈیا سے تعارف کرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینار سے مہمان اعزازی سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سیکریٹری ڈاکٹر در ناز جمال ، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلی حکام خطاب کریں گے۔