چنیوٹ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

جمعہ 9 مئی 2025 17:33

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) چنیوٹ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ریلی کی قیادت مولانا نعیم الدین اور صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب چوہدری شاہد محمود نے کی۔چنیوٹ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی مین بازار کھوکھرانوالی مسجد سے میلاد چوک تک نکالی گی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے۔ \378

متعلقہ عنوان :